حجاب اور برقع  پہننے پر پابندی۔۔ بھارتی کالج نے طالبا ت کو کلاس روم سے نکال دیا

Jan 21, 2022 | 13:25:PM
حجاب پہن کر کالج آنیوالی لڑکیوں کو کلاس روم سے نکال دیا گیا
کیپشن: حجاب کرنیوالی طالبات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کو تشدد اور مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد حجاب کرنے والی طالبات کو کلاس روم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے سرکاری کالج میں حجاب کرنے والی طالبات کو 20 دنوں سے کلاس روم سے باہر بٹھایا جا رہا ہے اور انہیں اندر آنے کی اجازت نہیں ہے، کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برقع یا حجاب ڈریس کوڈ نہیں اس لیے ان لڑکیوں کو کلاس میں نہیں بٹھایا جا سکتا۔تاہم طالبعلموں نے اس زبردستی کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ  یہ ان کا مذہبی حق ہے اور ان کا حجاب کوئی قانون نہیں اتروا سکتا اور نہ ہی سکول میں ایسا کوئی اصول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی پھر مہنگی۔۔ قیمت میں کتنے روپے فی یونٹ اضافہ ؟

ڈی ڈبلیو کو بھیجی جانے والی ویڈیوز میں طالبات کا کہنا ہے کہ بیس روز سے انہیں کلاس روم میں داخلے کی اجازت نہیں اور انہیں غیر حاضر قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں ایسے بہت سے واقعات ہوئے ہیں جن میں، ہمارے ساتھ مذہبی بنیادوں پر تفریق برتی گئی، تاہم ہم نے کبھی آواز نہیں اٹھائی۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں اور برفباری ۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ریاست میں اس طرح کی کوئی پابندی نہیں تاہم مسلم لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے.

واضح رہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کی طالبعلم روز کلاس سے باہر بیٹھ کر پڑھائی کرتی ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتی ہیں جو 31 دسمبر سے جاری ہے۔