بجلی پھر مہنگی۔۔ قیمت میں کتنے روپے فی یونٹ اضافہ ؟ 

Jan 21, 2022 | 12:00:PM
عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری
کیپشن: بجلی کی قیمت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائرکردی،بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان۔

سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔بجلی کی قیمت اضافہ کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکے کے حوالے سے بڑی پیشرفت۔۔ دہشتگردوں کی تصاویر سامنے آ گئیں

درخواست کے مطابق 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی۔ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بارشیں اور برفباری ۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

نیپرا یکم فروری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرسماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔