اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کا نکاح۔۔متعدد شوبز  شخصیات کی آمد

Jan 21, 2022 | 00:20:AM
،اداکارہ ،شگفتہ ،اعجاز ، بیٹی ، نکاح
کیپشن: اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کا نکاح (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی صاحبزادی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، کچھ دن قبل شگفتہ اعجاز  کی بیٹی کی  نکاح کی ہونیوالی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ متعدد شوبز  شخصیات نے شرکت کرکے اس خوبصورت محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق شگفتہ اعجاز کی بیٹی آنیا نے نکاح کے روز ہلکے رنگ کا جوڑا پہنا، آنیا کے خاوند علی حمزہ بلوچ ہیں جو کہ ملک کے مشہور فٹنس ٹرینر  ہیں، دونوں کی منگنی پچھلے برس جولائی میں ہوئی تھی۔علی حمزہ  بلوچ ملک کے نامور آن لائن فٹنس ادارے ‘گیٹ فٹ ایتھلیٹک’ کے ہیڈ کوچ اور بانی ہیں جبکہ آنیا ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بہت مشہور ہیں۔ شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں اور پرڈیوسرز کی کہکشاں سج گئی ۔ تقریب میں  معروف پرڈیوسر سید وجاہت حسین ، صائمہ قریشی صدف ایشان،عدنان جیلانی ، حسن احمد ،سنیتا مارشل،حسن ضیا، حمیرہ بانو، صبا فیصل، عرفان موتی والا، شبیر  جان ،فریدہ شبیر جان  کے علاوہ معروف سنئیراداکارو اینکر محمد نورالحسن نے بھی شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اب صرف کھلاڑی۔۔بھارتی میڈیا کی محمد رضوان اور بابر اعظم کی تعریفیں