سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ  انتقال کر گئے

Feb 21, 2026 | 21:59:PM
 سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ  انتقال کر گئے
کیپشن: مرحوم مشتاق احمد کائرہ کی ایک فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما ، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ  انتقال کر گئے ۔

مشتاق احمد کائرہ کافی عرصہ سے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر  میں مقیم تھے۔ ان کا انتقال  مانچسٹر میں ہوا۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف  اور دیگر شخصیات کا اظہارِ افسوس

 قمر زمان کائرہ کے بھائی کے انتقال کی خبر نے سیاسی حلقوں میں دکھ کی لہر دوڑا دی۔  بہت سی سیاسی شخصیات  نے  چوہدری مشتاق احمد کائرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی تعزیت پیش کی اور مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے دلی افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری اور سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی تعزیتی پیغامات دیے۔