کراچی کے محکمہ ایجوکیشن کی ڈسٹرکٹ کلسٹر کمیٹیوں کا فیصلہ کالعدم قرار

Feb 21, 2026 | 18:59:PM
کراچی کے محکمہ ایجوکیشن کی ڈسٹرکٹ کلسٹر کمیٹیوں کا فیصلہ کالعدم قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)کراچی کے محکمہ ایجوکیشن کی بنائی گئی ڈسٹرکٹ کلسٹر کمیٹیوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

تیس اضلاع میں بنائی گئی کمیٹیوں کے تمام نوٹی فکیشن منسوخ کر دیئے گئے ہیں، محکمہ ایجوکیشن نے کلسٹر کمیٹیوں کی منسوخی کا بھی نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ سکول تعلیم کے سیکشن افسر جی تھری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، کلسٹر کمیٹیاں 11 فروری 2026 کو بنائی گئی تھیں، کلسٹر کمیٹیاں سکولز کو ڈائریکٹ جاری کرتی ہیں جبکہ بجٹ خرچ کرنے کی نگرانی بھی کرتی ہیں۔

کلسٹر کمیٹی کا سربراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو مقرر کیا گیا تھاِ، 19 رکنی کمیٹی میں افسران اور اول سوسائٹی کے نمائندگان کو شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :بنوں:فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید