لاہور: ڈاکوؤں کی ریسٹورنٹ میں لوٹ مار، گاہک بھی نہ بچ سکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین) لٹن روڈ کے علاقے میں فیملیز کی موجودگی میں 3 مسلح ڈاکو ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر لوٹ مار کرتے رہے جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فیملیز اور بچوں کی موجودگی میں گالم گلوچ کی اور ریسٹورنٹ میں کھانے کیلئے آنے والے گاہکوں کو بھی نہ بخشا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے دوران نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:امتحان ہال میں ہنگامہ! نقل سے روکنے پرطالبعلم کا پروفیسر پر حملہ، ویڈیو وائرل
پولیس کے مطابق دو ڈاکو شلوار قمیض جبکہ ایک پینٹ شرٹ میں ملبوس تھاجبکہ خوف و ہراس کے باعث ریسٹورنٹ کی ایک خاتون ورکر کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی۔
پنجاب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔