چیئر مین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط ترین  امیدوار 

Feb 21, 2024 | 19:46:PM
چیئر مین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط ترین  امیدوار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید ذوہیب بخاری) چیئر مین سینیٹ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی  کے اہم رہنما یوسف رضا گیلانی کا نام مضبوط ترین  امیدوار  کے طور  پر لیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نئے چیئر مین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس بارے مشاورت شروع کردی ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی موسٹ فیورٹ امیدوار ہیں، 
 انہیں سینیٹر منتخب ہوئے 3 سال ہوئے ہیں اور اتنی ہی مدت باقی رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننے کی صورت میں یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنی پڑے گی، یوسف رضا گیلانی کی نشست پر اُن کے صاحبزادے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے،این اے 148 ملتان 1 سے یوسف رضا گیلانی67 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک نے 67 ہزار 33 ووٹ لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پی ٹی آئی کیلئے بری خبر، نامزد وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرنے پولیس پہنچ گئی