سری لنکا اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج ہو گا

Feb 21, 2024 | 01:43:AM
سری لنکا اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج بدھ کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلا جائے گا، میزبان سری لنکن ٹیم کو افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، سری لنکن ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کریں گے جبکہ افغانستان کی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز ابراہیم زدران لیڈ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے محمد حذیفہ نے ہیوسٹن اوپن انٹرنیشنل انڈر نائنٹین اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 4 رنز جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 72 رنز سے شکست دی تھی۔

قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ سری لنکا نے 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا جس کے بعد 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی گئی جس میں میزبان ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔