پاکستان کے محمد حذیفہ نے ہیوسٹن اوپن انٹرنیشنل انڈر نائنٹین اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

Feb 20, 2024 | 22:09:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید جاوید اقبال) پاکستان کے محمد حذیفہ ابراہیم نے ہیوسٹن اوپن انٹرنیشنل انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

پاکستان کے محمد حذیفہ ابراہیم نے امریکہ میں ہونے والی ہیوسٹن اوپن انٹرنیشنل انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ جیت لی، فائنل مقابلے میں حذیفہ نے امریکہ کے کرسچین کاپیلا کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: عمدہ بلے بازی کرنے پر خواجہ نافع کو شاہین آفریدی سے کیا تحفہ ملا؟

واضح رہے کہ محمد حذیفہ نے مجموعی طور پر یہ 35واں انٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔