پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، رانا ثناء اللہ نے بھی اہم ہدایات جاری کر دیں

Feb 21, 2023 | 17:39:PM
پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، رانا ثناء اللہ نے بھی اہم ہدایات جاری کر دیں
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جیل بھرو تحریک میں خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کی ہدایت جاری کردی، قانون توڑنے والوں کیخلاف شواہد اکٹھے کرکے عوام کے سامنے  لانے کا حکم بھی دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تناظر میں صورتحال پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پروزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد ڈرامہ رچانا، امن وامان کی صورتحال متاثر کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھے کئے جائیں جبکہ خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا، قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا،اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ امن دشمنوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسے ان کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں واضح کیا جائے گا،تمام صورتحال کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔