وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

Feb 21, 2023 | 15:45:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس اب سے کچھ دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کا  مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس اب سے کچھ دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شرکت کریں گے، صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواء کے الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے معاملے پر بھی غور کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی اور آئینی و قانونی پہلوؤں اور آپشنز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ 

اس کے ساتھ ساتھ نئے چیرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔