حلیمہ سلطان کا زلمی کا برانڈ ایمبیسڈربننے کے بعد اردو میں محبت بھرا پیغام

Feb 21, 2021 | 22:23:PM
 حلیمہ سلطان کا زلمی کا برانڈ ایمبیسڈربننے کے بعد اردو میں محبت بھرا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترک اداکارہ اسرا بلگیچ حلیمہ سلطان نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بننے اور ٹیم کا ساتھ دینے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی“ کی ہیروئن اسرا بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں اب باقاعدہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن چکی ہیں۔
پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے دو روز قبل ترک اداکارہ کے پشاور زلمی کا حصہ بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔ اورگزشتہ روز زلمی کا آفیشل ترانہ ”کنگڈم“ریلیز کیا گیا تھا جس میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ اسرا بلگیچ بھی پرفارم کرتی نظر آئی تھیں۔
گانے کی ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد اسرا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کااعلان کیا۔ 
اسرا کی اس پوسٹ پر پاکستانی سپر اسٹار اور پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی کھیل میں دلچسپی دگنی ہوگئی ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic)