میں نے کہا تھا نہ مودی کے حامیوں کو آگ لگ جائے گی، دھرو راٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف یوٹیوبر و کونٹینٹ کری ایٹر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی فلم دھریندر کو بے نقاب کرنے کے بعد کہا ہے کہ ویڈیو بنانے سے قبل میں نے کہا تھا نہ انہیں آگ لگ جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں دھرو راٹھی نے کہا کہ یہ سب کچھ میری توقع کے عین مطابق ہوا ہے، پورے گودی سسٹم میں آگ لگ گئی ہے۔
Maine kaha tha na, proper MELTDOWN hoga.
— Dhruv Rathee (@dhruv_rathee) December 21, 2025
And it’s even worse than I expected. Pure Godi ecosystem mein aag lag gayi hai
دھرو راٹھی نے مزید کہا کہ میں نے ویڈیو میں اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے، صرف سبسکرائبر ہی اس پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔
یوٹیوبر نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اندھ بھگتوں اور سوشل میڈیا سیل کے ٹرولز کو کہنا چاہوں گا کہ آپ لوگ جلد سے جلد میرے چینل کو پروان چڑھائیں، اگر تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے چینل کو سبسکرائب کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ دھرو راٹھی نے اپنی ویڈیو میں بالی ووڈ فلم دھریندر کے ایجنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار ادتیا دھر کو گھٹیا انسان قرار دیا تھا۔
دھرو راٹھی نے ویڈیو میں کہاکہ یہ فلم محض ایک کمزور یا ناقص فلم نہیں بلکہ ایک مؤثر انداز میں پیش کیا گیا پروپیگنڈا ہے، جو زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا ادتیا دھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تلوے چاٹنے میں بہت آگے نکل چکا ہے۔
انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ اداکار نفرت آمیز پروپیگنڈا فلموں میں خوشی خوشی کام کرتے نظر آتے ہیں۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا گیا ہے کہ ہندوستانیوں کا سب سے بڑا دشمن ہندوستانی ہی ہے، یہ ڈائیلاگ بھارتی سیاستدان اکثر اپنے مخالفین سے متعلق کہتے رہتے ہیں، خاص طور پر بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے متعلق اس طرح کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما گرفتار