رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، یکم رجب 22 دسمبر کو ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسلامی مہینے رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق یکم رجب المرجب 1447 ہجری پیر 22 دسمبر 2025 بروز پیر کو ہوگی۔
چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب 3 جنوری کو ولادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب اور 16 جنوری کو شب معراج ہوگی۔
خیال رہے کہ شب معراج اسلامی تاریخ کا وہ مقدس موقع ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے معجزاتی طور پر آسمانوں پر بلایا، یہ رات عبادت، دعا، اور غور و فکر کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
قبل ازیں سپارکو نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ رجب المرجب کا چاند آج ہی نظر آنے کا امکان ہے، اور یکم رجب المرجب 22 دسمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی