وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا 

 کسی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائے گا،پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے،محسن نقوی

Dec 21, 2025 | 12:27:PM
وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا 
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیااورمسافروں کے امیگریشن کے عمل کاجائزہ لیا۔
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے،وزیر داخلہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اورامیگریشن سے متعلق دریافت کیا،مسافر نے چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت کی جس پروزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو کویت جانے والے مسافر کی بورڈنگ کرانے کے احکامات جاری کئے۔
محسن نقوی نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائے گا،پیشہ ور بھکاری یا نامکمل دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔
محسن نقوی اور طلال چوہدری کاونٹرز پر گئے اور امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا،محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے اہلکار کواچھی کارکردگی پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔
مسافروں نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چند منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کا جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کی عزت اور آپ کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور علی ضیاء اور ڈپٹی ڈائریکٹر ائیرپورٹ اویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔