دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کا جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ

Dec 21, 2025 | 11:37:AM
دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کا جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس نے مزید جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا ۔
پولیس حکام کے مطابق ‎50 بیریٹا اسنائپر رائفلز اور سو اسنائپر رائفلز خریدی جائیں گی،مجموعی طور پر 1250 جدید خودکار ہتھیار ’’ٹی ڈبلیو ایس‘‘ خریدے جائیں گے،3 ہزار چھوٹے اور 3 ہزار 250 بڑے ہتھیاروں کو جدید بنانےکےلیےریلیں خریدی جائیں گی،430 تھرمل بائنیکیولرزکی خریداری بھی کی جائےگی،330 تھرمل ٹی آئی کیمرے بھی کے پی پولیس کوفراہم کیے جائیں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےپولیس کے لیے 73 سرویلنس ڈرون بھی خریدے جائیں گے،ڈرون خطرات سے نمٹنے کے لیے 14 مزید اینٹی ڈرون گنزاور4 سرچنگ ڈرونزبھی خریدےجائیں گے،دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کےلیے 20 جدیدبم ڈسپوزل سوٹس اورسرچ آپریشنز کے لیے 1ہزاراسپارٹا کیمرے خریدے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مجموعی طور پر 6 ہزار بلٹ پروف جیکٹس اور6 ہزار بلٹ پروف ہیلمٹس کی خریداری بھی کی جائے گی،39 پولیس گاڑیوں کی فرنٹ سکرین اور 5 ڈبل کیبن گاڑیوں کی مکمل بلٹ پروفنگ ہوگی،پولیس کے لیے 210 بی سیون لیول بکتربندگاڑیاں اورمزید 1200 آپریشنل بکتر بند گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی،پولیس گاڑیوں کی سائیڈ آرمَرنگ اورباڈی فیبریکیشن بھی خریداری منصوبےمیں شامل ہے۔