سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نیپرا ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے،سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے،صارفین سے سولر معاہدے کی مدت 7 سال سے کم ہو کر 5 سال کردی گئی ہے,نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولر صارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ کی فی یونٹ قیمت 11 روپے کے لگ بھگ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا، پہلے گھریلو، صنعتی، کمرشل صارفین 25 کلو واٹ تک کو لائسنس سے استثنیٰ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش کے پہلے ایئر چیف اے کے خانداکرچل بسے
نیپرا ذرائع کاکہناہے کہ وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں۔
دوسری جانب وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
ترجمان کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام لاگو ہو گا۔