بنگلادیش کے پہلے ایئر چیف اے کے خانداکرچل بسے

Dec 21, 2025 | 10:51:AM
بنگلادیش کے پہلے ایئر چیف اے کے خانداکرچل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلادیش کے پہلے ایئر چیف اے کے خانداکر 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے کے خانداکر بنگلا دیش ایئر فورس کے پہلے سربراہ تھے، وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے،اے کے خانداکر نے بھارت میں تربیت اور آپریشنز کی نگرانی کی۔
وہ بنگلا دیش ایئر فورس کے پہلے چیف بنے،2011ء میں انہیں ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان ہادی کی تدفین کے بعد مشتعل ہجوم کا بنگلا دیشی پارلیمنٹ پر دھاوا
 اے کے خانداکر نےایئرفورس سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں بھی قدم رکھا اور 2008ء کے عام انتخابات میں رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
