سپانسرشپ سکیم کے تحت حج درخواستیں موصولی تاریخ میں توسیع

Dec 21, 2023 | 21:43:PM
سپانسرشپ سکیم کے تحت حج درخواستیں موصولی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )سپانسر شپ سکیم کے تحت مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے پر تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کا فیصلہ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ سکیم کے تحت  عازمین حج کیلئے 25 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھالیکن صرف3161 موصول ہو سکیں، وزارت مذہبی امور کی کوشش ہے کہ 21 ہزار 839 درخواستیں مذید   وصول کی جائیں ،سرکاری ریگولر حج سکیم کے تحت 63ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی۔

ریگولرسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کا ابھی ایک روز باقی ہے، ریگولر سکیم کے تحت خوش نصیب عازمین حج کا فیصلہ قرعہ اندازی سے کیا جائے گا،کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کے سبب ریگولر حج سکیم میں توسیع نہیں کی جائے گی،حج کے خواہش مند اب سپانسر شپ سکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کر سکتے ہیں۔

سپانسر شپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالرز میں درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،سپانسر شپ سکیم قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہے،

سپانسر شپ سکیم کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کل کیا جائے گا ۔

یہ بھی  پڑھیں : وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 2600 کلومیٹر روڈز کی تعمیرو مرمت کی منظوری دیدی