رواں ماہ 166بھارتیوں کو ویزے جاری،دفتر خارجہ نے وجہ بھی بتا دی

Dec 21, 2023 | 14:05:PM
رواں ماہ 166بھارتیوں کو ویزے جاری،دفتر خارجہ نے وجہ بھی بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان نے امن دوستی کی ایک اور مثال قائم کر دی ،رواں ماہ  166 بھارتیوں کو ویزے جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ 166 بھارتیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، بھارتیوں کو ویزے 

پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جاری کیے گئے ہیں ، نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے۔ 
ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے  ہو کہا کہ پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتاہے،عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا بھی نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کی حکمت عملی ، لاہور میں کرائم کی شرح کم ہو گئی