جمعے کو اسمبلی تحلیل ہونگی یا نہیں؟ شفقت محمود بول پڑے

Dec 21, 2022 | 22:06:PM
پاکستان تحریک انصاف، شفقت محمود، پنجاب اسمبلی، ٹوٹنے، امکانات، مسترد،
کیپشن: شفقت محمود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شفقت محمود نے جمعے کو پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کے امکانات کو مسترد کردیا اور کہا کہ اگر تحریک اعتماد نہ آتی تو اسمبلی جمعے کو ٹوٹ جاتی، اب پہلے تحاریک کے معاملے طے ہوں گے، پھر اسمبلی توڑنے کی باری آئے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ پرویزالٰہی نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔ان کاکہناتھا کہ ق لیگ نے جن 45 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، ان کی تعداد میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا مبشر اقبال وزیراعظم کے معاون خصوصی تعینات