وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونامثبت آنے پروزرا اور افسران کے بھی ٹیسٹ کرانے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پنجاب حکومت نے ایوان وزیراعلیٰ کے افسران کا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ رابطے میں رہنے والے وزرا کو بھی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایوان وزیراعلیٰ کے تمام افسران کے بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپنی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزرااسد عمر ،فروغ نسیم اور دیگر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔