مولانا شیرانی کی فضل الرحمان پر تنقید ،جے یو آئی کااجلاس طلب

Dec 21, 2020 | 16:05:PM
مولانا شیرانی کی فضل الرحمان پر تنقید ،جے یو آئی کااجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)جے یو  آئی کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کی بوچھاڑ  کے بعد جمیعت علمائے اسلام  کا اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کے بطورامیر  جے یو  آئی کے چناؤ کے وقت کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، لیکن اب ان کی جے یو آئی سے اچانک ناراضگی سامنے آ  گئی ۔ذرائع کےمطابق   مولانا محمد خان شیرانی کے الزامات کے بعد جے یو آئی نے اعلیٰ سطح کا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے جے یو آئی ف کے بلوچستان کے صوبائی امیر کے لیے الیکشن بھی لڑا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جے یو آئی مولانا محمد محمد خان شیرانی کے بیان کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات بھی کر یگی۔

یاد رہے کہ مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کے بارے میں کہا تھا کہ ’’مولانا فضل الرحمان کس طرح عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ سکتے ہیں، وہ تو خود سلیکٹڈ ہیں‘‘۔