فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے جلسے کررہے ہیں:مولانا محمد خان شیرانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ قرار دے رہے ہیں وہ تو خودسلیکٹڈ ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کئی پالیسوں سےہمیں اتفاق ہے، موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کیلئےقائم ہوئی کیونکہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے فضل الرحمان جلسے جلوس کررہےہیں۔مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ جھوٹ بولنے کے معاملے پر اختلاف رہا اور آئندہ بھی رہے گا کیونکہ وہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔
جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کارکنان جے یو آئی (ف) کو نہیں بلکہ صرف جے یو آئی پاکستان کو جانتے ہیں، جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام پاکستان دونوں علیحدہ گروپ ہیں۔مولانا محمد خان شیرانی نے جمعیت علما اسلام کے پرانے اور ناراض کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان بھر میں علیحدہ دفاتر قائم کریں۔جمعیت علما اسلام پارٹی کسی کی جاگیرنہیں، یہ ہماری اپنی جماعت ہے،فضل الرحمان پارٹی پر قابض ہیں ان کا قبضہ ختم کروائیں گے، حافظ حسین احمد ہمارے ساتھی ہیں۔