متعدد وفاقی سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفیکشن جاری

Aug 21, 2025 | 23:31:PM
 متعدد وفاقی سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفیکشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری ایوانِ صدر ارم بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کی ایڈیشنل سیکریٹری ایوانِ صدر ارم بخاری کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ جوائنٹ سیکریٹری، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ندیم الرحمان کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، علاوہ ازیں سینئر جوائنٹ سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن محمد اعجاز غنی کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقرر کے منتظر شہزاد نواز چیمہ جوائنٹ سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن اور تقرر کے منتظر عبدالجبار چیف، قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں تعینات کئے گئے ہیں، مزید برآں جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن ذوالفقار حسین کی خدمات پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کو واپس کی گئی ہیں، دریں اثناء پولیس سروس، گریڈ 18 کے مرزا بلال حسن کا فیڈرل کانسٹیبلری سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے اور تقرر کے منتظر خرم حمید پراچہ کو سیکشن افسر کابینہ ڈویژن اور اسسٹنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر، کابینہ ڈویژن ظہیر اقبال کو تبدیل کر کے سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر شعیب احمد کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بحری امور ڈویژن تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکار شیر میانداد نےعمرہ کرلیا ،ملکی سلامتی اور استحکام کیلئےدعا کی