مچھلی فارم پر نہاتے ہوئے ڈوب کر دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) صوبائی دارالحکومت لاہور کے قریبی علاقے کاہنہ میں واقع ایک مچھلی فارم پر نہاتے ہوئے ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کاہنہ کےایک مچھلی فارم میں پانڈوکی گائوں کے 12 سالہ حسنین، 9 سالہ زین اور 10 سالہ علی عثمان ڈوب کر جاں بحق ہوئے ۔متوفی علی عثمان اور زین دنوں بھائی ہیں۔ تینوں بچے چئیرمین بشیر کے مچھلی فارم پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو ئے ۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار شیر میانداد نےعمرہ کرلیا ،ملکی سلامتی اور استحکام کیلئےدعا کی