"بابراعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے"، ذکاء اشرف

Aug 21, 2023 | 19:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بابراعظم کے پاس بڑی باصلاحیت ٹیم ہے ہر کوئی اپنے رول میں اچھا پرفارم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ذکاء اشرف نےہمبنٹوٹا میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور افغانستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل کھلاڑیوں سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے،بابراعظم کے پاس بڑی باصلاحیت ٹیم ہے ہر کوئی اپنے رول میں اچھا پرفارم کر رہا ہے، ہمارے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز اور بیٹرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوئی وجہ نہیں کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں۔ دنیا بھر کے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں جس فارم میں پاکستان ٹیم ہے وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔ سابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ کے سب سے فیورٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں، دو مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے، ہمیں اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم دوبارہ نہیں جیت سکتے، میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید مہنگا،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی بڑی خبر آگئی

چیئرمین ذکاء اشرف کے مطابق مجھے بڑی امید ہے کہ آپ کی کوشش اور محنت سے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا، مجھے یقین ہے کہ آپ اس مومنٹم اور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے اور ورلڈ کپ ٹرافی کو وطن واپس لائیں گے۔