سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزم گرفتار

Aug 21, 2023 | 12:32:PM
سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائیاں،سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

 ملزموں کو بحرین سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے،گرفتار ملزموں میں ذوالفقار علی اور نور محمد شامل ہیں۔

ملزم  ذوالفقار علی سیالکوٹ پولیس جبکہ ملزم نور محمد فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا،گرفتار ملزموں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

 ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزمان  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بحرین کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی،این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔