ہالی وڈ  ادا کا رہ انجلینا جولی نے انسٹا گرا م  جوا ئن کر لیا۔۔ پہلی پوسٹ افغان خوا تین کے نا م 

Aug 21, 2021 | 21:05:PM
ہالی وڈ  ادا کا رہ انجلینا جولی نے انسٹا گرا م  جوا ئن کر لیا۔۔ پہلی پوسٹ افغان خوا تین کے نا م 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا اور پہلی ہی پوسٹ افغان خواتین کے نام کردی۔ 

تفصیلا ت کے مطابق انجلینا جولی نے آج ہی  انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا ؒ اور ایک ہی دن میں ان کے فالوورز کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔

یہ بھی پڑھیں:چنگ چی رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت۔۔ ویڈیو بنانیوالے ملزموں کی شناخت ہوگئی

امریکی اداکارہ نے اپنی پہلی پوسٹ میں افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی کے خط کا عکس شائع کیا ہے جس میں لڑکی نے لکھا ہے کہ افغانستان میں لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت اور آزادانہ اظہار خیال کا حق کھو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی میں حریم شاہ کی ہوٹل کے باہر رقص کرتے نئی ویڈیو وائرل

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ اسی لیے بنایا  کہ ایسی کہانیاں دنیا بھر کے لوگوں کو سناؤں، اُن کی آواز بنوں جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔
انہو ں نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ میں نے نائن الیون سے دو ہفتے قبل افغانستان کی سرحد کا دورہ کیا تھا جہاں افغان مہاجرین سے ملی تھی۔ بیس برسوں بعد ایک بار پھر وہ لوگ بے گھر ہونے کے خوف اور غیر یقینی صورتحال سے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھیں۔۔اہم انکشا فا ت ۔۔ویڈیو وا ئرل