ترکی میں حریم شاہ کی ہوٹل کے باہر رقص کرتے نئی ویڈیو وائرل

Aug 21, 2021 | 20:41:PM
ترکی میں حریم شاہ کی ہوٹل کے باہر رقص کرتے نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک)متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ ان دنوں ترکی کے سیروسیاحت سے لطف اندوز ہورہی ہیں، اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ بھی رکھ رہی ہیں۔ اپنی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی نظرآتی ہیں۔حریم شاہ کی ایک ڈانس کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ  کی سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اب بھی  ترکی میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں زنجیروں سے جکڑی ان خواتین سے متعلق حقا ئق سا منے آگئے

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آئس کریم لینے کے لئے ہوٹل پر موجود ہیں، دکاندار ترکش زبان کے کسی گانے پر رقص کررہا ہے اور پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کررہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک سٹار کو بھی ڈانس کرنے کا کہہ رہا ہے جس پر حریم شاہ بھی رقص کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل۔۔فا لوورز کی تعدا د میں اچا نک بڑا اضا فہ

وہاں موجود لوگوں نے حریم شاہ اور دکاندار کے اس انداز کو سراہا، حریم شاہ نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، اداکارہ نے صارفین کے لئے کمنٹس سیکشن کو بند کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھیں۔۔اہم انکشا فا ت ۔۔ویڈیو وا ئرل

ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے,حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرا بیلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کی نئی سیریز کا ٹیزر ۔۔ویڈیو وا ئرل