افغانستان میں زنجیروں سے جکڑی ان خواتین سے متعلق حقا ئق سا منے آگئے

Aug 21, 2021 | 20:26:PM
افغانستان میں زنجیروں سے جکڑی ان خواتین سے متعلق حقا ئق سا منے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر افغانستان سے متعلقہ  ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ افغا ن خواتین کے ساتھ ظلم و ستم کی نئی دا ستان رقم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چنگ چی رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت۔۔ ویڈیو بنانیوالے ملزموں کی شناخت ہوگئی

تفصیلات کے مطابق اس تصویر میں دکھا یا گیا ہے کہ افغانستان میں مبینہ طور پر ایک شخص تین خواتین کو زنجیروں میں باندھ کر اپنے ساتھ لے جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی  کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی یہ تصویر جعلی ہے۔ یہ دراصل 2003 میں عراق کے شہر اربیل میں فوٹو گرافر مراد دزیول نے کھینچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھیں۔۔اہم انکشا فا ت ۔۔ویڈیو وا ئرل

سوشل میڈیا پر اس تصویر میں فوٹو شاپ کے ذریعے زنجیروں کو اضافہ کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ افغانستان میں خواتین کو زنجیروں میں قید کیا جا رہا ہے۔اور ان کے ساتھ جا نوروں جیسا سلو ک کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ حرا مانی نے ’باس لیڈی اسٹائل‘ میں فوٹو شوٹ کی تصا ویر شیئر کر دیں