یو اے ای کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے کرنسی سویپ کا نظام زیر غور ہے:ٹرمپ 

Apr 21, 2026 | 19:30:PM
یو اے ای کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے کرنسی سویپ کا نظام زیر غور ہے:ٹرمپ 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کرنسی سویپ کا انتظام زیرغور ہے جو کہ اس خلیجی ملک کی جانب سے جنگی حالات کے پیش نظر مالی تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے۔

 صدر ٹرمپ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے موجودہ علاقائی کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران اپنی معیشت کو سہارا دینے اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ سے اس فنانشل بیک سٹاپ کی اپیل کی تھی۔

 واشنگٹن اس وقت اس انتظام کی قانونی اور اقتصادی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ جنگ کے عالمی معیشت اور کرنسی مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جا سکے اگر یہ انتظام طے پا جاتا ہے، تو اس سے متحدہ عرب امارات کو ہنگامی بنیادوں پر ڈالر تک آسان رسائی حاصل ہو سکے گی۔

امریکی صدر کے مطابق سیز فائرمیں توسیع نہیں ہوگی،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بڑی کامیابی ہے، امریکی ٹی وی سے ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ سیز فائرمیں توسیع نہیں ہوگی،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بڑی کامیابی ہے۔

ٹرمپ نےکہا کہ ہمارے پاس اس معاملے پرمزید وقت نہیں ہے،امریکا ضرورت پڑنے پرفوجی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے،ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ تک نہیں پہنچ سکتے،ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت مکمل ختم کردی ہے،ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کےساتھ ختم ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم ایران کےساتھ معاملات کوبہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں،ایران کےساتھ مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں،امریکا جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،سوچا تھا حملے کےبعد تیل کی قیمتیں بہت اوپر جائیں گی،عراق جنگ 8 سال چلی،ایران میں توہمیں ابھی 5 ہفتے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ ایران میں جو کچھ ہوا وہ حکومت کی تبدیلی ہے،امید ہے ایران کےساتھ بہترین ڈیل میں کامیاب ہوجائیں گے،چینی صدر سے میری اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے،ایک دو دن میں معاہدہ نہ ہوا تو ایران پرپھر بمباری ہوگی،ہم نے وینزویلا پر45 منٹ میں قبضہ کرلیا تھا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ میں ہوتا تو عراق جنگ میں بھی فوری کامیابی حاصل کرلیتا،میں ہوتا فوری ویتنام حاصل کرلیتا،مجھے کم عقل اور غدار لوگوں کی پرواہ نہیں،ایران نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،ایران کےساتھ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں :دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں ہوں گے:ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان