حیدرآباد : ریلوے ٹریک دو حصوں میں تقسیم، مال بردار ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حیدرآباد گدو چوک، پرانی وحدت کالونی کے قریب ریلوے ٹریک اچانک دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، جس کے باعث مال بردار ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی.
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک پر آنے والی مال بردار ٹرین کے ڈرائیور نے بروقت حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین روک لی، جس سے ممکنہ حادثہ ٹل گیا۔
اطلاع ملنے پر ریلوے پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور ٹریک کی مرمت کا کام شروع کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے، جبکہ حکام نے سکیورٹی اور معائنہ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔