پی پی 93 بھکر سے بھی لیگی امیدوار کامیاب قرار

Apr 21, 2024 | 20:43:PM
پی پی 93 بھکر سے بھی لیگی امیدوار کامیاب قرار
کیپشن: مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر نوانی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 93 سے بھی لیگی امیدوار سعید اکبر نوانی کامیاب ہو گئے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 93 بھکر کے تمام 155 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے، جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر خان نوانی 63 ہزار 21 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو گئے اور آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ 59 ہزار 124ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سنی تحریک کے امیدوار سردار سکندر احمد خان تیسرے نمبر پر رہے۔