پی پی 22 تلہ گنگ،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو شکست، ن لیگ نے میدان مار لیا

Apr 21, 2024 | 18:28:PM
پی پی 22 تلہ گنگ،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو شکست، ن لیگ نے میدان مار لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 22  تلہ گنگ میں بھی حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 22 تلہ گنگ کے 215 پولنگ سٹیشن کا نتیجہ مکمل ہو گیا، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ایم ایل این کے ملک فلک شیر اعوان 55583ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حکیم نثار احمد47928 ووٹ لے کر نا کام رہے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 119 لاہور: لیگی امیدوار علی پرویز ملک آگے، شہزاد فاروق پیچھے

خیال رہے کہ حلقہ میں کل 215 پولنگ سٹیشنز ہیں اور مجموعی طور پر ووٹرز کی تعداد  2 لاکھ 90 ہزار 122 ہے۔