گلوکار علی نور نے ہراسگی کے الزامات پر ماہا علی کو نوٹس بھیج دیا

Apr 21, 2023 | 18:01:PM
گلوکار علی نور نے ہراسگی کے الزامات پر ماہا علی کو نوٹس بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)گلوکار و موسیقار علی نور نے گلوکارہ ماہا علی کاظمی کے جنسی ہراسانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹے الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے 18 اپریل کو اپنی متعدد انسٹاگرام سٹوریز میں علی نور پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے انہیں جنسی درندہ قرار دیا تھا۔ جس کے بعد گلوکار علی نور نے انسٹاگرام سٹوری میں ماہا علی کاظمی کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس کی کاپی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ "وہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے"۔


ان کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں ماہا علی کاظمی کو تین دن کے اندر الزامات پر معافی مانگنے اور الزامات واپس لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔