پنجاب پولیس نے کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کا حملہ پسپا کردیا

Apr 21, 2023 | 12:31:PM
پنجاب پولیس نے کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کا حملہ پسپا کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب پولیس نے کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کا حملہ پسپا کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کچہ رجوانی میں پولیس پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد پولیس کے جوابی حملے میں دہشتگرد اور ڈاکو پسپا ہوگئے جبکہ کچہ مورواورکچہ جمال کےعلاقے بغیرکسی نقصان کےکلیئرہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ پچھلے برس آپریشن کے دوران یہاں شہادتیں ہوئی تھیں جبکہ رحیم یارخان پولیس نے اب تک 20 ڈاکوگرفتار اور 3 ہلاک کردیئے۔

پولیس کچہ آپریشن کو کامیاب بنا کر اہل علاقہ کو مستقل امن کا تحفہ دے گی، علاقہ میں امن کا مستقل قیام ہماری عید کا دن ہو گا۔