23 اپریل کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

Apr 21, 2022 | 20:32:PM
سندھ حکومت، یوم علی، تعلیمی اداروں، عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ حکومت نے یوم علی کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق یوم علی کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم سندھ نے یوم علی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 23 اپریل کو چھٹی ہوگی۔
دوسری جانب کراچی میں آج یوم علی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،سکیورٹی کیلئے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جس میں پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی معاونت کرینگے۔
ایم اے جناح روڈ کی لنک گلیوں کوکنٹینرزلگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی گزر گاہ میں آنے والی مارکیٹس کی دکانوں کو سیل کردیا ہے۔جلوس کے راستے میں آنے والی بیس عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔
کورونا وبا کے باعث اس سال مرکزی مجلس عزا میں شرکا کو محدود تعداد میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوچکا ہے جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف وائٹ ہاﺅس کی نہیں بلاول ہاﺅس کی سازش تھی ، بلاول بھٹو