عمرے پر جانے کی اجازت۔مریم نوازعدالت پہنچ گئی

Apr 21, 2022 | 09:46:AM
عمرے پر جانے کی اجازت۔مریم نوازعدالت پہنچ گئی
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ن لیگ کی مرکزی نائب صدر  مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

لیگی رہنمامریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں لہذا عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
 واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:انتہائی خوفناک حادثہ!لڑکی چلتی ٹرین سے ٹکرا گئی ۔ ویڈیو وائرل