آئندہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال پر بھارتی کپتان نے کیا جواب دیا؟

Sep 20, 2025 | 19:52:PM
آئندہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال پر بھارتی کپتان نے کیا جواب دیا؟
کیپشن: بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان  سوریا کمار  یادیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان  سوریا کمار  یادیو  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف آئندہ(کل) ہونے والے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کا سوال ٹال گئے۔

ابوظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران  بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بیٹ اور گیند کا اچھا مقابلہ ہوگا، ہر گیم نیا چیلنج ہوتا ہے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ پچھلے میچ میں اچھا کھیلا ، کیا اگلے میں میچ میں بھی بھارتی ٹیم وہی کرےگی جیسا پچھلے میچ میں کیا ؟ 

اس  پر بھارتی کپتان اس سوال کو ہنستے ہوئے یہ کہہ کر ٹال گئے کہ اوہ اچھا آپ بولنگ کی بات کررہے ہیں، ہم نے بولنگ اچھی کی تھی ۔

سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ  پاک بھارت رقابت کا کچھ نہیں کہہ سکتا، جب سٹیڈیم شائقین سے بھر جاتا ہے تو سوچتاہوں کہ  اچھی کرکٹ کھیلوں، آئندہ میچ میں بھی بال اور بیٹ کا اچھا مقابلہ  ہوگا، ہرگیم  نیا چیلج  ہوتا ہے، ہمیں دوبارہ شروع سے آغاز کرنا ہوگا  اور جو ٹیم بہتر کھیلےگی وہ جیتےگی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ اتوار 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا۔

پاکستان کے خلاف اس میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی لیکن بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جب کہ بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، بھارت کے اس رویے پر اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

خیال رہےکہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت اتوار کو دبئی میں مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2025 کا آخری سورج گرہن، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟