سال 2025 کا آخری سورج گرہن، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

Sep 20, 2025 | 19:46:PM
سال 2025 کا آخری سورج گرہن، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟
کیپشن: سورج گرہن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں سال کا آخری سورج گرہن 21 ستمبر کو ہوگا تاہم پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، صرف مخصوص علاقوں میں دکھائی دے گا۔

تفصیلات کے مطابق فلکیات کے شوقین افراد کے لیے ایک اور دلکش مظاہرہ سامنے آنے والا ہے۔ رواں سال کا آخری سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا، تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 21 ستمبر کی رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، عروج 12 بجکر 42 منٹ پر آئے گا جبکہ اختتام 22 ستمبر کی رات 2 بجکر 54 منٹ پر ہوگا۔ یہ مظاہرہ تقریباً چار گھنٹے جاری رہے گا۔

یہ سورج گرہن صرف جنوبی نصف کرے کے مخصوص علاقوں میں دکھائی دے گا، جن میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے کچھ حصے، جنوبی بحرالکاہل اور انٹارکٹیکا شامل ہیں۔ اس دوران سورج کا منظر دلکش ہلالی شکل اختیار کرلے گا۔

محکمہ فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2025 میں مجموعی طور پر چار گرہن ہوں گے جن میں دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن شامل ہیں۔ پاکستان اس سال ہونے والے دونوں سورج گرہن نہیں دیکھ سکے گا، اگلا مکمل سورج گرہن 12 اگست 2026 کو ہوگا، جو گرین لینڈ، آئس لینڈ، سپین، روس اور پرتگال کے کچھ حصوں میں دکھائی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ،پاک بھارت میچ میں امپائر کون ہوگا ؟دبئی سےا ہم خبر آگئی