پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے
پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ کل (اتوار) کو دبئی میں کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے کل شیڈول میچ میں ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ ہی ادا کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں تنازع اس وقت شروع ہوا جب اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا جس پر پی سی بی نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے میچ ریفری کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا اور آئی سی سی میں بھی شکایت درج کروائی، پاکستان اور عمان کا میچ تاخیر کا شکار ہوا تاہم معاملہ اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے قومی ٹیم اور مینجمنٹ سے معافی مانگنے پر ختم ہوا جس کی پی سی بی کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے تنازع میں ملوث ہونے والے اینڈی پائیکرافٹ اتوار کو بھی پاک-بھارت میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ کل (اتوار،21 ستمبر) دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب