بھارت: سکولوں کو بم سے اڑانے کی پھر دھمکی

Sep 20, 2025 | 11:22:AM
بھارت: سکولوں کو بم سے اڑانے کی پھر دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے دہلی میں ایک بار پھر متعدد سکولوں کو ای میل کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے کہ سکولوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی ملنے والے سکولوں میں دہلی ، قطب مینار اور نجف گڑھ میں واقع سکول شامل ہیں، انتظامیہ نے تمام سکولوں کو خالی کرا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صبح کے وقت جب بچے اور اساتذہ سکول پہنچ چکے تھے تو اچانک بم کی دھمکی ملنے کے بعد کھلبلی مچ گئی، سکول مینجمنٹ نے طلبہ کو فوری طور پر محفوظ جگہ پر منتقل کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔

دہلی پولیس، بم سکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں متعلقہ مقامات پر پہنچ گئیں اور پورے احاطے کی تلاشی لی گئی، تاہم کسی بھی طرح کا مشتبہ مواد یا سامان نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:مسلسل 14 گھنٹے ہوم ورک کرنے والا بچہ ہسپتال داخل

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہلی کے سکولوں کو اس نوعیت کی دھمکیاں ملی ہیں، گزشتہ کئی مہینوں سے وقفے وقفے سے تعلیمی اداروں کو ای میل یا فون کے ذریعے بم کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

سائبر سیل ان ای میلز کے پیچھے کارفرما عناصر کا سراغ لگانے کی کوشش کررہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کا تعلق اکثر بیرونِ ملک سے جڑے سرورز سے ہوتا ہے، جس کی وجہ سے تفتیش میں وقت لگ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور دھمکی دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔