نواز شریف کو حکومت سے نکالنے والے تمام کردار بےنقاب ہوچکے، اعتراف جرم بھی کرلیا: جاوید لطیف

Sep 20, 2023 | 22:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو حکومت سے نکالنے والے تمام کردار بےنقاب ہوچکے اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو حکومت سے نکالنے ولاے تمام کردار بےنقاب ہوچکے ہیں اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس وقت کی کیسی ضرورت تھی؟ لیکن ان کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریگی یا نہیں؟ اہم لیگی رہنما نے تمام دعوؤں کی نفی کردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا ذمہ دار پونے 4 سال تک حکومت کرنے والا ہے، اصل مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا کر ہی پاکستان آگے بڑھے گا، ایک ادارے کی خود احتسابی کے بعد اب دوسرے ادارے کو بھی چاہیے کہ اپنا احتساب کرلے ورنہ پھر سویلین کو کرنا پڑے گا، نواز شریف سے ملاقات کا محور ان کی واپسی تھا، 2017کے کرداروں کو بے نقاب کرنا پڑے گا، اس مقصد کیلئے ایک کمیشن بنایا جانا چاہیے، ملک کو برباد کرنے والے عناصر کا محاسبہ ضروری ہے۔