اے این پی رہنما ثمر ہارون بلور کی ایک کروڑ مالیت کی انگوٹھی چوری

Sep 20, 2023 | 19:37:PM
 اے این پی رہنما ثمر ہارون بلور کی ایک کروڑ مالیت کی انگوٹھی چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اے این پی رہنما ثمرہارون بلور کی ایک کروڑ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چوری ہو گئی۔

سابق وفاقی وزیر بشیر بلور مرحوم کی بہو اور ہارون بشیر بلور کی بیوہ اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور کی ایک کروڑ روپے مالیت کی انگوٹھی چوری ہو گئی، ثمر ہارون کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں انگوٹھی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! کرونا کے بعد ایک اور وائرس آ گیا، بڑی تعداد میں مریض رپورٹ، ہسپتال بھرنے لگے

ایف آئی آر متن کے مطابق ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ 4 قیراط ہیرے کی انگوٹھی ان کو ان کے مرحوم شوہر ہارون بشیر بلور نے تحفے میں دی تھی، اے این پی رہنما انگوٹھی ایک فنکشن میں پہن کر گئیں، گھر آ کر دیکھا تو انگوٹھی نہیں ملی۔