ایف آئی اے انٹرپول نے مطلوب ملزم کو ریاض سے گرفتار کرلیا

Sep 20, 2023 | 18:02:PM
ایف آئی اے انٹرپول نے مطلوب ملزم کو ریاض سے گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو ریاض سے گرفتار کرلیا، ملزم کو اسلام آبادایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے گرفتار کرلیا ہے،  اشتہاری ملزم عبدالجبار کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،ملزم کے خلاف ناروال پولیس کے تھانے میں مقدمہ درج  تھا۔

ملزم  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے،انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔