امیشا پٹیل اور عمران عباس کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 20, 2022 | 12:20:PM
امیشا پٹیل اور عمران عباس کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نئی انسٹاگرام ویڈیو میں پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ دیکھی گئی ہیں۔اس ویڈیو میں عمران اور امیشا کو ایک گانے پر ایکٹنگ اور لپسٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

امیشا کی جانب سے شئیر کی گئی اس ویڈیو میں ادکار عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا کہ “ پیچھلے ہفتے اپنے سپر اسٹار دوست کے ساتھ بحرین میں مزے کیے۔ میری فلم کرانتی کا ایک گانا جو میرا اور عمران دونوں کا پسندیدہ ہے۔“

پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے عمران نے لکھا کہ یقیناً آپ پر شوٹ کیے گئے میرے سب سے پسندیدہ گانوں میں سے ایک پر اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے میں بہت مزہ آیا۔ جلد ہی آپ سے دوبارہ ملنے کا منتظر ہوں۔

عمران اور امیشا کی جوڑی کو دیکھ کر جہاں مداحوں نے دونوں کی بے تحاشہ تعریفیں کیں وہاں ایک مداح نے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ کیا سکینہ نے تارا کو دھوکا دے دیا؟ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیےگئے۔

ایک نے پوچھا کیا آپ کو عمر کی محبت پسند ہے؟ دوسرے نے کہا کہ عمران کے مزے آگئے۔