انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان نہ کرنے کا افسوس، 2022 میں دورہ کیلئے پرامید ہیں: برطانوی ہائی کمشنر

Sep 20, 2021 | 23:17:PM
دورہ پاکستان، منسوخی، ٹوئٹ
کیپشن: برطانوی ہائی کمشنر، کرسچن ٹرنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر کہاہے کہ انگلینڈٹیم کے دورہ پاکستان نہ کرنے کا افسوس ہوا، اب بھی 2022 میں انگلینڈکے دورہ پاکستان کیلئے پرامید ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کافی محنت کی، کرکٹ فینز کی مایوسی کا اندازہ ہے،اب بھی 2022 میں انگلینڈکے دورہ پاکستان کیلئے پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ پاکستان سے انکار، چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان آ گیا