انگلینڈ کا دورہ پاکستان سے انکار، چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان آ گیا

Sep 20, 2021 | 21:49:PM
انگلینڈ کا دورہ پاکستان سے انکار، رمیز راجہ، مایوس قرار،
کیپشن: چیئرمین پی سی بی، رمیز راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے دورہ سے وعدے کرنے کے باوجود ٹور سے دستبردار ہونا مایوس کن ہے۔ ٹیم نے دورہ اس وقت دورہ منسوخ کیا جب ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تھی، انشا اللہ ہم اس حالات سے باہر نکل آئینگے۔ 
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی ٹیم کیلئے ویک اپ کال ہے، جب ہم دنیا کی بہترین ٹیم بنیں گے تو کھیلنے والوں کی لائن لگ جائے گی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ سے قبل دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، یہ میچز آئندہ ماہ اکتوبر میں ہونا تھے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق مردوں کے ساتھ خواتین کرکٹ کا دورہ پاکستان بھی ختم ہو گیا ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان حالات میں دورہ کرنا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے مثالی تیاری نہیں ہو گی جہاں 2021کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ اولین ترجیح ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کیلئے اہم مایوسی ہوگا جنہوں نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی میزبانی کیلئے انتھک محنت کی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ پر اسکے اثرات کیلئے ہم مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہیں اور 2022کیلئے ہمارے اہم دوروں کے منصوبوں کیلئے جاری عزم پر زور دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 2 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز 13 اور 14 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے دورہ پاکستان ختم ہونے کے دیرپا اثرات نہیں ہوں گے۔۔کیوی کپتان کین ولیمسن