پاکستان نے نیوزی لینڈ کی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش مستردکردی

Sep 20, 2021 | 14:59:PM
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش مستردکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان  کیساتھ نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش مسترد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا  رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ نیوزی لینڈ نے منسوخ کر دیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر کے یہ پیشکش کی تھی کہ اگر پاکستان رضا مند ہو تو کسی نیوٹرم مقام پر سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں ۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔نیوزی لینڈ کے یکطرفہ فیصلے پر دنیا بھر کے کرکٹرز اور شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا تھا اور پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کا یکطرفہ فیصلہ خطرناک مثال قائم کرے گا۔ فیصلے سے دونوں بورڈزکے تعلقات متاثرہوں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ میں 14روزقرنطینہ کیا اور مسجد حملےکے باوجود گئے تھے۔انہوں نے کہ ’کچھ حقائق منظرعام پرلانا چاہتا ہوں۔ جمعہ کوای ایس آئی سیکیورٹی کےسربراہ رگ ڈکیسن نےکال کی۔ رگ ڈکیسن نے بتایاکہ نیوزی لینڈ ٹیم پرحملے کا خدشہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں یا ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کوتھریٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ہم نے سیکیورٹی ایجنسیوں سےرابطہ کیا تو واضح ہوا کہ کوئی تھریٹ نہیں۔ ہم نے 24گھنٹے میں سری لنکا اوربنگلادیش سے رابطہ کیا۔ سری لنکا اوربنگلادیش نے رضامندی ظاہر کی ہے۔انگلینڈ نے پاکستان آمد کا فیصلہ آج کرنا ہے، امید ہے وہ پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب اندھا ۔۔ دوبارہ لانے کی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔۔ شاہد خاقان عباسی